Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آخری قعدے میں شامل ہونے سے جماعت کا ثواب ملے گا یا نہیں ؟
- Fatwa no.
- 2274-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر ظہر کی جماعت میں سلام پھیرنے سے پہلے شامل ہو گئے ، تو کیا جماعت کا ثواب ملے گا ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں ظہر یا کسی بھی فرض نماز کی جماعت میں امام کے سلام پھیرنے سے پہلے اگر قعد کا خیرہ یعنی آخری قعدے میں بیٹھ گئے ، تو جماعت کا ثواب مل جائے گا، مگر شروع سے جماعت میں شامل ہونے والے نمازی کے مقابلے میں کم ثواب ملے گا۔ بہار شریعت میں ہے ”چار رکعت والی نماز جسے ایک رکعت امام کے ساتھ ملی ، تو اس نے جماعت نہ پائی، ہاں جماعت کا ثواب ملے گا، اگر چہ قعدہ اخیرہ میں شامل ہوا ہو بلکہ جسے تین رکعتیں ملیں، اس نے بھی جماعت نہ پائی، جماعت کا ثواب ملے گا، مگر جس کی کوئی رکعت جاتی رہی، اُسے اتنا ثواب نہ ملے گا، جتنا اول سے شریک ہونے والے کو ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.