Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ناپاک چیز کا دھواں کپڑوں پرلگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
- Fatwa no.
- 2260-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) گوبر کے کنڈے (اپلے ) جلانے یا پیشاب سے ناپاک کپڑے جلانے سے اس کا دھواں کپڑوں پر لگ جائے اور اس ناپاک چیز کی بد بو آنا شروع ہو جائے تو کیا کپڑے ناپاک ہو جائیں گے ؟ اور اگر بعد میں بدبو ختم ہو جائے تو کیا حکم ہو گا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں گوبر کے کنڈے اور ناپاک کپڑے کے جلانے سے ، اس سے اٹھنے والا دھواں ناپاک نہیں ہے کیونکہ ناپاک چیز کا دھواں ناپاک نہیں ہوتا۔ چنانچہ فتاوی عالمگیری میں ہے: ” دخان النجاسة اذا اصاب الثوب او البدن الصحيح انه لا ينجسه هكذا فی السراج الوهاج “ ترجمہ : نجاست کا دھواں اگر کپڑے یا بدن کو لگے تو صحیح یہ ہے کہ وہ کپڑا نجس نہیں ہو گا، جیسا کہ سراج الوہاج میں مذکور ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.