Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کتا کپڑے چاٹ لے تو کیا حکم ہے ؟

Fatwa no.
2257-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کتا کسی کے کپڑوں کو زبان سے چاٹ لے تو کیا اس سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں یا نہیں ؟ جواب ارشاد فرمادیں

Answer (beginning)

کتے کا لعاب (تھوک) ناپاک ہے ، جس کپڑے کو کتے نے چاتا ہے، اگر اس پر کتے کے تھوک کی تری کا اثر ظاہر ہو ، تو اس صورت میں یہ کپڑا نا پاک ہو جائے گا، اور اگر تھوک کی تری نہیں لگی تو کپڑا پاک رہے گا۔ چنانچہ فتاوی عالمگیری میں ہے: ” الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس مالم يظهر فيه أثر البلل راضياً كان أو غضبان، کذا فی منیۃ المصلی ۔ “ یعنی: اگر کتا کسی شخص کے بدن یا کپڑے کو منہ میں لے ، تو جب تک اس میں ترکی کے آثار ظاہر نہ ہو جائیں، کپڑا وغیرہ ناپاک نہیں ہو گا، غضبناک ہو کر یہ فعل کرے یا محبت میں دونوں صورتوں کا یہی حکم ہے، نیۃ المصلی میں یونہی ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.