Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا کیسا؟
- Fatwa no.
- 2250-WAT
Question
روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
Answer (beginning)
روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا مکروہ ہے، جبکہ یہ اندیشہ ہو کہ انزال ہو جائے گا یا پھر خود پر قابو نہیں رکھ سکے گا اور جماع میں مبتلا ہو جائے گا۔ البتہ بوسہ لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ، ہاں اگر بوسہ لینے سے انزال ہو گیا تو اب روزہ ٹوٹ جائے گا لیکن کفارہ لازم نہیں آئے گا، صرف روزے کی قضا کرنا ہو گی۔ روزے میں ان افعال کے بارے میں بہار شریعت میں ہے ”عورت کا بوسہ لینا اور گلے لگانا اور بدن چھونا مکروہ ہے، جب کہ یہ اندیشہ ہو کہ انزال ہو جائے گا یا جماع میں مبتلا ہو گا اور ہونٹ اور زبان چوسنا روزہ میں مطلقا مکروہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.