Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا قیامت کے دن ماں کے نام سے پکارا جائے گا؟

Fatwa no.
2247-WAT
Issued
27 جمادی الاول 1445ھ / 12 دسمبر 2023ء

Question

قیامت کے دن ماں کے نام سے پکارا جائے گا یا باپ کے نام سے ؟

Answer (beginning)

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی خلیل خان برکاتی علیہ الرحمتہ ارشاد فرماتے ہیں: " امام احمد اور ابو داؤد نے ابو درداءرضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن تم کو تمہارے باپوں کے نام سے پکارا جائے گا، لہذا اچھے نام رکھو، اور اعلی حضرت فاضل بریلوی قدس سرہ العزیز نے فرمایا کہ روز قیامت شان ستاری جلوہ فرمائے گی، اور لوگ اپنی ماؤں کی طرف نسبت کر کے پکارے جائیں گے (احکام شریعت 2)۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.