Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جوتا چھپائی کی رسم کرنا کیسا ہے ؟
- Fatwa no.
- 2231-WAT
- Issued
- 14 جمادی الاول 1445ھ / 29 نومبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرا سوال یہ ہے کہ شادیوں میں دلہن کی بہنیں دولہا کا جو تا چھپاتی ہیں پھر اس سے پیسے لیتی ہیں تب جو تا واپس کرتی ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
Answer (beginning)
جو تا چھپائی کی رسم جس طرح عموما رائج ہے کہ اس میں غیر محرموں کے ساتھ ہنسی مذاق، بے پردگی وغیرہ ہوتی ہے یہ شرعاًناجائز و گناہ ہے، کیونکہ بہنوئی سے بھی شرعاً پر دہ ہے۔ نیز رقم وغیرہ لینے کا حکم یہ ہے کہ اگر دولہا اپنی خوشی سے رقم دے تو لینا جائز ہے اور اگر وہ کم دینا چاہے مگر ناگواری کی حد تک مجبور کر کے اس سے زیادہ لیے جائیں یا وہ اس خوف سے رقم دے کہ نہ دینے کی صورت میں اسے برا بھلا کہا جائے گا، ذلیل کیا جائے گا تو اس رقم کا لینا حرام ہے۔ جو پیسے وغیرہ وہ ذلیل کیے جانے کے خوف سے اپنی عزت بچانے کے لیے دے وہ رشوت کے حکم میں ہیں، ان کا لینا ہر گز جائز نہیں۔ اگر لے لئے تو واپس کرنے ہوں گے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.