Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
گیس کی وجہ سے پیٹ میں آوازیں آئیں تو وضو ٹوٹے گا یا نہیں ؟
- Fatwa no.
- 2215-WAT
- Issued
- 03 جمادی الاول 1445ھ / 18 نومبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مجھے گیس کا بہت پرابلم ہوتا ہے، اگر گیس خارج نہ ہو اور بس پیٹ سے گڑ گڑ کی آواز آئے، تو کیا اس سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
Answer (beginning)
اگر پیٹ کی خرابی کی وجہ سے پیٹ سے آوازیں آئیں، لیکن ریح و غیرہ خارج نہ ہو ، تو محض اس آواز کی وجہ سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ صحیح مسلم میں ہے " عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا وجد أحدكم في بطنه شيئا، فأشكل عليه أخرج منه شيء أم لا ، فلا يخرجن من المسجد حتى يسمع صوتا، أو يجد ریحا“ ترجمہ : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے پیٹ میں کچھ محسوس کرے پھر معاملہ اس پر مشتبہ ہو جائے کہ کچھ نکلا ہے یا نہیں تو وہ مسجد سے نہ نکلے حتی کہ آواز سنے یا بو محسوس کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.