Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں التحیات کو 2 بار پڑھنے کا حکم

Fatwa no.
2213-WAT
Issued
01 جمادی الاول 1445ھ / 16 نومبر 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) فرض نماز میں تشہد کے اندر مکمل التحیات کو دو مر تبہ پڑھ لیا، تو نماز کا کیا حکم ہو گا ؟

Answer (beginning)

اس کی درج ذیل صورتیں ہیں: (1) فرض، واجب اور سنن مؤکدہ کے قعدہ اولیٰ میں تشہد پڑھ لینے کے بعد دوبارہ تشہد پڑھا، تو قیام میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ترک واجب لازم آئے گا اور ایسا بھولے سے ہوا، تو سجدہ سہو لازم ہو گا، لیکن اگر جان بوجھ کر ایسا کیا، تو سجدہ سہو کافی نہیں ہو گا، بلکہ نماز واجب الاعادہ ہو گی اور اس صورت میں تو بہ بھی لازم ہوگی۔ (2) فرض، واجب اور سنن مؤکدہ و غیر موکدہ اور نوافل کے قعدہ اخیرہ میں یا سنن غیر موکدہ اور نوافل کے قعدہ اولی میں تشہد کا تکرار واقع ہو ، تو اس کی وجہ سے ترک واجب لازم نہیں آتا، لہذ اسجدہ سہو یا اعادے وغیرہ کا حکم نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.