Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نا محرم عورت کے سلام کا جواب دینا

Fatwa no.
2198-WAT
Issued
05 جمادی الاول 1445ھ / 20 نومبر 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اجنبی عورت اگر سلام کرے تو اس کا جواب دیا جائے یا نہیں؟ اور اگر وہ کا فرد ہو تو کیسے جواب دیں ؟

Answer (beginning)

اجنبیہ عورت اگر بوڑھی ہو تو اس کو اتنی آواز سے جواب دیا جائے گا جس کو وہ سن لے اور اگر جوان ہو تو دل میں جواب دیں گے اور اگر کافرہ ہو تو جواب میں (اسی تفصیل کے مطابق) صرف علیکم کہیں گے۔ شامی میں ہے: ” و إذا سلمت المرأة الأجنبية على رجل إن كانت عجوزارد الرجل - عليها السلام - بلسانه بصوت تسمع، وإن كانت شابة رد عليها في نفسه “ ترجمہ : اور جب اجنبیہ عورت نے مرد کو سلام کیا تو اگر وہ بوڑھی ہو تو اس کے سلام کا جواب اتنی آواز سے دے جس کو وہ سن لے اور اگر جوان ہو تو دل میں جواب دے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.