Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جھوٹ بولنے سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں ؟

Fatwa no.
2176-WAT
Issued
24 ربیع الثانی 1445ھ /09 نومبر 2023ء

Question

کیا جھوٹ بولنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

Answer (beginning)

جھوٹ بولنے سے وضو نہیں ٹوٹتا لیکن جھوٹ بولنے کے بعد وضو کر لینا مستحب یعنی اچھا کام ہے۔ چنانچہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے بہار شریعت میں لکھا ہے کہ : ”جھوٹ بولنے ، گالی دینے ، مخش لفظ نکالنے، کافر سے بدن چھو جانے۔۔۔۔ ان سب صورتوں میں وضو مستحب ہے۔“ (بہار شریعت، جلد 01، حصہ 02،صفحہ302،مکتبۃ المدینہ کراچی) اور یہ یادر ہے کہ بلا اجازت شرعی جھوٹ بولنا، گناہ کا کام ہے، اس لیے اگر کوئی جھوٹ بول دے تو اس پر لازم ہے کہ فورا سچی توبہ کرے اور آئندہ جھوٹ نہ بولنے کا پکا ارادہ کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.