Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کاتب وحی ہیں
- Fatwa no.
- 2146-WAT
- Issued
- 16 ربیع الثانی 1445ھ / 01 نومبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ ہمارے ہاں ایک مسجد کے امام کہتے ہیں کہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی نہیں ہیں، کیا یہ بات درست ہے ؟
Answer (beginning)
کئی معتبر کتب میں یہ بات موجود ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کاتب وحی تھے ، بلکہ کاتب وحی ہونے کے ساتھ ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی خطوط بھی لکھا کرتے تھے ، لہذا اس امام کی یہ بات درست نہیں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی نہیں تھے۔ چنانچہ دلائل النبوۃ للبیہقی میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے کاتب وحی ہونے کے متعلق ہے : ”وکان يكتب الوحی“ ترجمہ : حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ وحی لکھا کرتے تھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.