Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تیمم کرکے پڑھی گئی نماز دوبارہ پڑھی جائے گی یا نہیں ؟

Fatwa no.
2144-WAT
Issued
16 ربیع الثانی 1445ھ / 01 نومبر 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا تیم کر کے پڑھی گئیں نمازیں بعد میں دہرائی جاتی ہیں؟

Answer (beginning)

اس کی چند صورتیں ہیں، مثلا: (1) تیم جس عذر کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ، اگر وہ عذر بندوں کی طرف سے ہو، تو اس صورت میں تیم کر کے جو نماز پڑھی گئی، عذر کے ختم ہونے کے بعد وہ نماز دہرانی ہو گی۔ مثلا کسی مسلمان کو کافروں نے قید کر لیا اور اسے وضو نہیں کرنے دیتے تو اس صورت میں وہ تیم کر کے نماز پڑھ لے اور جب بعد میں یہ عذر ختم ہو جائے اور اسے وضو کرنے پر قدرت مل جائے تو وضو کر کے نماز دہرائے۔ (2) اور اگر وہ عذر اللہ تعالی کی طرف سے ہو تو اس صورت میں ، تیم کر کے جو نماز پڑھی گئی، عذر کے ختم ہونے کے بعد وہ نماز نہیں دہرائی جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.