Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عشرت نام کا مطلب اور عشرت نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
2143-WAT
Issued
16 ربیع الثانی 1445ھ / 01 نومبر 2023ء

Question

کیا عشرت نام درست ہے ؟

Answer (beginning)

عشرت کا معنی معیش، نشاط، فرحت، خوشی وغیرہ ہے۔ لہذا یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔ فیروز اللغات میں ہے ”عشرت: (1) خوشی، عیش و نشاط، مزہ۔۔۔۔الخ“ (فیروز اللغات،ص896، فیروز سنز،لاہور) رابعہ اردو لغت میں ہے ”عشرت :(1) خوشدلی (2) خوشی (3) بہار (4) موج (5) فرحت۔۔۔الخ“ (رابعه اردو لغت ، ص 763، اسلامک بک سروس، انڈیا) البتہ ! بہتر یہ ہے کہ صحابیات یا نیک بیبیوں کے نام پر نام رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ نوٹ: اچھے ناموں کی تفصیل کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب " نام رکھنے کے احکام کا مطالعہ مفید ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.