Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مد عارض اور لین عارض کو کتنا کھینچیں گے ؟

Fatwa no.
2133-WAT
Issued
14 ربیع الثانی 1445ھ / 30 اکتوبر 2023ء

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) آپ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ مدنی قاعدے میں جو مذات کا بیان ہے اس میں مد عارض اور مدلین عارض ہے، تو اس کی مقدار ایک دو یا تین الف لکھی ہے ، تو بعض کہتے ہیں کہ مد عارض اور لین عارض کو تین الف کی مقدار تک ہی کھینچ کر پڑھیں گے ایک یا دو الف تک نہیں پڑھیں گے ، تو ر ہنمائی فرمادیں کہ اس کو تین الف تک ہی کھینچ کر پڑھیں گے یا ایک، دو یا تین الف میں سے کوئی بھی مقدار رکھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

تین الف تک ہی ضروری نہیں ہے، بلکہ جو مدنی قاعدہ میں تفصیل بیان ہوئی ہے ، وہ درست ہے ، مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے مفتی محمد ہاشم خان العطاری دام ظلہ العالی لکھتے ہیں: " مد عارض ولین عارض میں طول (لمبا کرنا ) توسط (درمیانی حالت میں پڑھنا) قصر (چھوٹا کرنا) تینوں جائز ہیں۔ ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ مدعارض میں طول افضل ہے اور اس کے بعد توسط اور پھر قصر ہے ، جبکہ مدلین عارض میں قصر افضل ہے ، اس کے بعد توسط اور پھر طول ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.