Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فجر نام کا مطلب اور فجر فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
2125-WAT
Issued
09 ربیع الثانی 1445ھ / 25اکتوبر 2023 ء

Question

فجر فاطمہ نام رکھنا کیسا؟

Answer (beginning)

فجر فاطمہ نام رکھنا جائز ہے کہ فجر کا معنی ہے " صبح کی روشنی ۔ " البتہ ! بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں ، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے نیز امید ہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔ المنجد میں ہے "الفجر : صبح کی روشنی "(المنجد،صفحہ628،مكبتہ قدوسیہ،لاہور) الفردوس بماثور الخطاب میں ہے: ”تسموا بخیار کم “ ترجمہ : اچھوں کے نام پر نام رکھو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.