Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نمازمیں اللہ اکبر کو آللہ اکبر پڑھنا
- Fatwa no.
- 2110-WAT
- Issued
- 05 ربیع الثانی 1445ھ / 21 اکتوبر 2023ء
Question
(دعوت اسلامی) اگر کوئی امام نماز میں اللہ اکبر کو اللہ اکبر پڑھے تو اس کی اور اس کے مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
Answer (beginning)
نماز کی تکبیر میں لفظ " اللہ " میں الف پر مرد کرتے ہوئے " اللہ " پڑھنے سے معنی فاسد ہو جاتے ہیں کیونکہ اس سے سوالیہ معنی پید اہو جاتے ہیں یعنی مطلب یہ ہوتا ہے کہ : " کیا اللہ سب سے بڑا ہے ؟" گویا یہ کہنے والا معاذ اللہ، اللہ ا تعالی کے سب سے بڑا ہونے میں شک کر رہا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اگر معنی سمجھتے ہوئے ایسا کہے تو وہ کافر ہے۔ اور جس لفظ سے معنی فاسد ہو اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔ اور جب یہ کہنے والا امام ہو گا تو اس کی نماز فاسد ہونے سے مقتدیوں کی نماز بھی فاسد ہو جائے گی کیونکہ مقتدیوں کی نماز کی بنیاد امام کی نماز پر ہوتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.