Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازمیں نستعین کو نستاعین پڑھنا

Fatwa no.
2109-WAT
Issued
05 ربیع الثانی 1445ھ / 21 اکتوبر 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک امام جماعت کرواتے ہوئے " نستعین "کو "نستاعین " پڑھتا ہے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

اس امام کے پیچھے پڑھی گئی نمازیں نہ ہوئیں جتنی نمازیں اس کے پیچھے پڑھی ہیں سب نمازوں کو دہرانا فرض ہے۔ فتاوی رضویہ شریف میں ہے : ” اگر ایسی غلطیاں کرتا ہے کہ معنی میں فساد آتا ہے مثلاً حرف کی تبدیل جیسے عطا صح ظ کی جگہ وت سوز پڑھنا کہ لفظ مہمل رہ جائے یا معنی میں تغیر فاحش راہ پائے یا کھڑا پڑا کی بد تمیزی کہ حرکات بڑھ کر حروف مدہ ہو جائیں اور وہی قباحتیں لازم آئیں، جس طرح بعض جہال نستعین کو نستا عین پڑھتے ہیں کہ بے معنی یا " لا الى اللهِ تُحْشَرُونَ " بلام تاکید کو " لا الى الله تحشرون " بلائے نافیہ کہ تغیر معنی ہے تو ہمارے ائمہ متقدمین کے مذہب صحیح و معتمد محققین پر مطلقا خود اس کی نماز باطل…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.