Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وقف غفران سے کیا مراد ہے؟
- Fatwa no.
- 2098-WAT
- Issued
- 04 ربیع الثانی 1445ھ / 20اکتوبر 2023 ء
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سورہ میں میں وقف غفران آتا ہے، اس سے کیا مراد ہے؟
Answer (beginning)
وقف غفران کے متعلق جامع الوقف میں ہے: " یہ بھی قرآن مجید کے حاشیہ پر مرسوم ہے، ایسی جگہ وقف کرنے سے معنی کی وضاحت اور سننے والے پر بشاشت پیدا ہوتی ہے، اسی لیے اس کو وقف غفران کہتے ہیں، یہاں وصل سے وقف بہتر ہے۔" اس کے حاشیہ نافع الوقف میں ہے: " ( یہ وقف) بعض اوقات ایسی جگہوں پر واقع ہیں کہ اگر اس پر وقف کر کے دعا کی جائے، تو قبول ہوتی ہے ، اس لیے ایسے وقف کو وقف غفران کہتے ہیں، وقف غفران ایک وقف سماعی ہے جو معنوی اعتبار سے ایسے محل پر واقع ہوتا ہے کہ اگر واقف اور سامع وہاں پر دعامانگے تو قبول ہو جاتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.