Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نزلہ زکام کا پانی پاک ہے یا ناپاک؟
- Fatwa no.
- 2083-WAT
- Issued
- 02 ربیع الثانی 1445ھ / 18 اکتوبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ نزلہ کا پانی جائے نماز پر گر جائے تو کیا وہ ناپاک ہو جائے گا؟
Answer (beginning)
باغمی رطوبات پاک ہوتے ہیں کیونکہ ان میں خون یا پیپ کی آمیزش نہیں ہوتی لہذا نزلہ کا پانی جائے نماز ، کپڑوں و غیر و پر لگ یا گر جائے تو جائے نماز، کپڑا پاک ہی رہیگا، ناپاک نہ ہو گا۔ چنانچہ زکام کے متعلق فتاوی رضویہ میں ہے: ”ز کام کتنا ہی جاری ہو ، اس سے وضو نہیں جاتا کہ محض بلغمی رطوبات طاہرہ ہیں جن میں آمیزش خون یاریم ( پیپ) کا اصلاً احتمال نہیں (فتاوی رضویہ،ج1-الف، ص 347-348،رضا فاؤنڈیشن، لاهور) 66 صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” بلغمی رطوبت ناک یا منہ سے نکلے نجس نہیں اگر چہ پیٹ سے چڑھے اگر چہ بیماری کے سبب ہو“۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.