Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازکے دوران کسی کے ستر پر نظر پڑجانے کا حکم

Fatwa no.
2068-WAT

Question

(دعوت اسلامی) ایک بندہ صف میں آگے نماز میں ہو اور اسکے پیچھے ایک دوسرا بندہ نماز پڑھ رہا ہو ایسے میں پہلی صف والے بندے کی پینٹ تھوڑا نیچے گر جائے تو جو کہ آجکل کا فیشن ہے ایسے میں کچھ حصہ ستر کا ظاہر ہوتا ہے اور پیچھے نماز پڑھنے والے کی نظر اس پر پڑ جائے تو پیچھے نماز پڑھنے والے کی نماز ہو گئی یا نہیں؟

Answer (beginning)

نماز کے دوران کسی کے ستر پر نظر پڑ جانے سے نماز فاسد نہیں ہوتی ، البتہ لازم ہوتا ہے کہ فورا وہاں سے نگاہ ہٹالی جائے۔ اور بلا عذر شرعی ایسا کپڑا استعمال کرنا جائز نہیں کہ جس سے سجدے وغیرہ میں جانے سے ستر عورت ظاہر ہو۔ بنا یہ شرح ہدایہ میں ہے ”ولونظر المصلي إلى عورة غيره لا تفسد صلاته عند أبي حنيفة – رحمه الله – قال المرغيناني: هو قولهما ترجمہ : اگر نماز پڑھنے والے نے دوسرے کا ستر دیکھ لیا تو امام اعظم علیہ الرحمہ کے نزدیک اس کی نماز فاسد نہیں ہو گی۔ مرغینانی نے فرمایا: یہی صاحبین رحمھما اللہ کا قول ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.