Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام کا بعض مقتدیوں کے ساتھ بلند جگہ پر جماعت کروانا
- Fatwa no.
- 2062-WAT
- Issued
- 25 ربیع الاول 1445ھ /12اکتوبر 2023ء
Question
(دعوت اسلامی) ہمارے یہاں مسجد میں اسٹیج لگا تھا۔ اس پر امام صاحب نے جمعہ کی نماز پڑھائی ہے۔ امام صاحب کے ساتھ اسٹیج پر دو صفیں بھی تھیں۔ اسٹیج عام صفوں سے 15 فٹ اونچا تھا۔ اس نماز کے متعلق شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں جب دو صفیں امام صاحب کے ساتھ ہی اسٹیج پر قائم تھیں، تو نماز بلا کر اہت درست ہے۔ فتاوی شامی میں ہے: " لو كان بعض القوم مع الإمام، قيل بكره والأصح لا و به جرت العادة في جوامع المسلمين في أغلب الأمصار "ترجمہ : اگر بعض مقتدی امام کے ساتھ بلند جگہ پر کھڑے ہوں تو ایک قول یہ ہے کہ یہ بھی مکروہ ہے، جبکہ قول صحیح یہ ہے کہ یہ مکروہ نہیں۔ اسی پر اکثر شہروں کی جامع مساجد میں لوگوں کی عادت جاری ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.