Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قرآن پاک کو چومنے کا ثبوت
- Fatwa no.
- 2056-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) قرآن کو چومنا کہاں سے ثابت ہے ؟
Answer (beginning)
قرآن پاک کو چومنا، جائز ہے اور اچھی نیتوں کے ساتھ کارِ ثواب بھی ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی قرآن پاک کو چومنا ثابت ہے۔ جامع المسانید لابن کثیر میں ہے ”عكرمة بن أبی جھل۔۔۔ كان يقبل المصحف ويقول كلام ربی ترجمہ : حضرت عکرمہ بن ابو جہل رضی اللہ تعالی عنہ قرآن مجید کو بوسہ دیتے اور فرماتے یہ میرے رب کا کلام ہے۔ (جامع المسانيد والسنن الهادى لاقوم سنن ، ج 6، ص 273، دار خضر، بیروت) در مختار میں ہے ”روي عن عمر رضي الله عنه أنه كان يأخذ المصحف كل غداة ويقبله ويقول:عهد ربي ومنشور ربي عز وجل وكان عثمان رضي الله عنه يقبل المصحف ويمسحه على وجهه “ ترجمہ : حضرت عمر رضی اللہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.