Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیوی کی سگی بھانجی سے زنا کرنے سے نکاح پراثر پڑے گا یا نہیں؟

Fatwa no.
2044-WAT

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی اپنی بیوی کی سگی بھانجی سے زنا کرلے تو کیا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا ؟

Answer (beginning)

زنا گناہ کبیرہ اور سخت حرام کام ہے، مگر پوچھی گئی صورت میں نکاح نہیں ٹوٹے گا، اور نہ ہی اس کی بیوی اس پر حرام ہو گی بلکہ وہ بدستور اس کے نکاح میں رہے گی ، اس لئے کہ زنا سے صرف چار حرمتیں ثابت ہوتی ہیں: مزنیہ (جس سے زنا کیا گیا، وہ ) زانی (زنا کرنے والے) کے اصول و فروع پر حرام ہو جاتی ہے اور زانی ( زنا کرنے والے) پر مزنیہ (جس سے زنا کیا گیا، اس) کے اصول و فروع حرام ہو جاتے ہیں، جبکہ سالی کی بیٹی اس کی بیوی کے اصول و فروع میں نہیں ہے ، تو معاذ اللہ اس کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی حرام نہیں ہو گی اور نہ نکاح پر کوئی اثر پڑے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.