Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فجراورعصر کے وقت سجدہ شکر ادا کرنا

Fatwa no.
2034-WAT
Issued
15 ربیع الاول 1445ھ / 02 اکتوبر 2023 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ شکر ادا کرنا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

نماز فجر کے پورے وقت میں اور نماز عصر کے بعد سجدہ شکر کرنا مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے۔ اور عصر کا جو آخری مکر وہ وقت ہے ( یعنی جس وقت میں سورج زر داور متغیر ہو جاتا ہے ) اس وقت میں سجدہ شکر کر نامطلقا مکروہ تحریمی ہے، اگر چہ ابھی عصر کی نمازادانہ کی ہو۔ علامہ ابن عابدین شامی رحمتہ اللہ علیہ قنیہ کے حوالہ سے سجدہ شکر کے متعلق فرماتے ہیں: یکرہ ان یسجد شكرا بعد الصلاة في الوقت الذي يكره فيه النقل ولا يكره في غيره " ترجمہ : نماز کے بعد سجدہ شکر کرنا مکروہ ہے اس وقت میں جس میں نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے اس کے علاوہ میں مکروہ نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.