Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کے خطبہ کے دوران پہنچنے والا جمعہ کی سنتیں کب ادا کرے ؟
- Fatwa no.
- 2020-WAT
Question
اگر کوئی شخص نماز جمعہ کیلئے اس وقت مسجد میں آئے کہ خطبہ شروع ہو چکا ہو تو اب ایسا شخص خطبہ سنے یا جمعہ کی سنتیں ادا کرے ؟ اگر اس وقت سنتیں نہ پڑھے تو پھر اسے کب ادا کرے؟
Answer (beginning)
خطیب کے منبر پر آنے سے نماز جمعہ کے ختم ہونے تک ہر طرح کی نماز پڑھنا ممنوع و نا جائز ہے،سوائے صاحب ترتیب کے کہ وہ اس حالت میں بھی قضا نماز پڑھے۔ اگر کوئی شخص نماز جمعہ کیلئے اس وقت مسجد پہنچے کہ خطبہ شروع ہو چکا ہو تو ایسی صورت میں اسے حکم ہے کہ سنت قبلیہ ہر گز نہ پڑھے ، بلکہ توجہ کے ساتھ خطبہ سنے اور اُس کے بعد نماز جمعہ ادا کرے۔ پھر جب جمعہ کے فرض ادا کر لے تو اب اس کے بعد جمعہ سے پہلے کی سنتیں ادا کرے، اور افضل یہ ہے کہ پہلے نماز جمعہ کے بعد والی سنتیں پڑھے پھر اُس کے بعد رہ جانے والی سنت قبلیہ ادا کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.