Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رکوع کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟

Fatwa no.
2019-WAT

Question

رکوع کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

Answer (beginning)

رکوع کا کم سے کم درجہ یہ ہے کہ اتنا جھکنا کہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں اور پورار کوع یہ ہے کہ پیٹھ سیدھی ہو جائے ، اور رکوع کا سنت طریقہ یہ ہے کہ (کوئی مجبوری نہ ہو ، تو ٹانگیں سیدھی ہوں، پیٹھ سیدھی بچھ جائے اور رکوع میں نہ سر جھکایا جائے اور نہ اونچا ہو بلکہ سر پیٹھ کی سیدھ میں رہے۔ فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ رکوع میں پیٹھ ایسی بچھی رہے کہ اگر اس پر پانی کا پیالہ رکھ دیا جائے، تو پیالہ ٹھہر جائے اور پانی نہ گرے۔ اور رکوع وغیر ہ ارکانِ نماز میں ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار ٹھہرے رہنا واجب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.