Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اللّٰہ تعالی کو موت آنے کا عقیدہ رکھنا کفر ہے؟
- Fatwa no.
- 2014-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ تعالی کو بھی موت آنی ہے یا اللہ تعالی کے لیے موت ممکن مانے تو کیا اس پر حکم کفر ہو گا؟
Answer (beginning)
جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ تعالی کو بھی موت آنی ہے یا اللہ تعالی کے لیے موت ممکن مانے وہ شخص کافر ہے اس پر تو بہ و تجدید ایمان ضروری ہے اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح بھی کرے، کیونکہ اس میں قرآن پاک کا انکار ہے کہ قرآن پاک میں واضح طور پر ارشاد خداوندی ہے: كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ، وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَالِ وَ الإِكْرَامِ ) ترجمہ : زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا۔ (سورہ رحمن، پ 27، آیت 26،27) ایک دوسرے مقام پر ارشاد خداوندی ہے: كُلُّ شَيْءٍ هَالِك إِلَّا وَجْهَهُ ) ترجمہ : ہر چیز فانی ( فنا ہونے والی) ہے سوا اس کی ذات کے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.