Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا سنت طریقہ

Fatwa no.
2012-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر نماز میں دو سجدوں کے درمیان جلسہ میں بیٹھتے وقت کسی شخص کے سیدھے یاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ نہ ہو سکیں تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی ؟

Answer (beginning)

مردوں کیلئے نماز میں دو سجدوں کے درمیان جلسہ میں اور تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ اپنا الٹا پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جائے اور سیدھے پاؤں کو کھڑا کر کے اس کی انگلیاں قبلہ رو کر دے۔ جو شخص جلسہ میں یا تشہد میں چاہے کسی عذر کی وجہ سے یا بغیر کسی عذر کے سیدھے پاؤں کی انگلیاں قبلہ رونہ کرے تو ایسے شخص کی نماز تو بہر صورت ہو جائے گی، البتہ بغیر کسی عذر کے انگلیاں قبلہ رونہ کرنے میں سنت کا ترک لازم آئے گا اور ایسا کرنا مکر وہ تنزیہی ہو گا، ہاں اگر عذر کے سبب انگلیاں قبلہ رو نہ کر سکے ، تو اب مکر وہ بھی نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.