Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزے کا کفارہ ایک ہی شخص کو دینا کیسا؟
- Fatwa no.
- 2011-WAT
- Issued
- 04 ربیع الاول 1445ھ / 21 ستمبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ساٹھ فقیروں کو کھانا کھلانا ہے تو کیا ہم اس کے بدلے ایک ہی فقیر کے گھر پر اتنی مقدار میں راشن ڈلو اسکتے ہیں ، کیا اس سے ہمارا کفارہ ادا ہو جائے گا؟
Answer (beginning)
جہاں ساٹھ مسکینوں / فقیروں کو کھانا کھلانے کے ذریعے کفارہ ادا کرنے کا حکم ہے وہاں اگر ایک ہی مسکین یا فقیر شرعی کو ایک ہی دن سارا کفارہ دے دیا تو یہ ایک ہی دن کا کفارہ شمار ہو گا باقی انسٹھ (59) ذمے پر باقی رہیں گے۔ لہذا اگر ایک ہی شخص کو کفارہ ادا کرنا چاہیں تو یوں کر سکتے ہیں کہ ساٹھ دن تک روزانہ صدقہ فطر کی مقدار (2 کلو میں سے 80 گرام کم آئے) کے برابر اسے رقم یاراشن وغیرہ کوئی چیز دے دیں، جب ساٹھ دن پورے ہو جائیں گے تو کفارہ ادا ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.