Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز کے علاوہ سجدے میں مادری زبان میں دعا مانگنا

Fatwa no.
2010-WAT

Question

(دعوت اسلامی) نماز کے علاوہ ، دعا کیلئے سجدہ کرنا اور اس سجدے میں اپنی مادری زبان میں دعامانگنا کیسا ؟

Answer (beginning)

نماز کے علاوہ، صرف دعا کیلئے سجدہ کرنا اور اس سجدے میں اپنی مادری زبان میں دعا مانگنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ حدیث مبارکہ میں آتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سجدے کی حالت میں انسان اپنے رب کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو سجدے میں زیادہ دعامانگا کرو۔ مسلم شریف کی حدیث مبارکہ ہے: " عن ابي هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد فاكثروا الدعا“ ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سجدے کی حالت میں انسان رب کے زیادہ قریب ہو تا ہے ،لہذا سجدے میں زیادہ دعامانگا کرو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.