Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مقتدی کے ملنے سے پہلے امام کو سہو ہوا تو مقتدی پر سجدہ سہو کا حکم

Fatwa no.
2008-WAT

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) امام کے ساتھ چوتھی رکعت میں مقتدی شامل ہوا، اور امام کو پہلی، دوسری یا تیسری رکعت میں سجدہ سہو لازم ہو گیا، اور مقتدی کو اس کا علم نہیں ہے، تو کیا اس صورت میں جب امام سجدہ سہو کرے گا، تو مقتدی بھی کرے گا؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! جب امام پر سجدہ سہو واجب ہو اور وہ سجدہ سہو کرے ، تو امام کی متابعت میں مقتدی بھی سجدہ سہو ادا کرے گا ، اگر چہ امام سے جب غلطی ہوئی تھی، اس وقت مقتدی نماز میں نہیں تھا۔ البتہ مسبوق ( مسبوق وہ ہے جو جماعت میں اُس وقت شامل ہو ا جب کہ کچھ رکعتیں امام پڑھ چکا تھا اور آخر تک امام کے ساتھ رہا۔) امام کے ساتھ سجدہ سہو کرنے میں سجدہ سہو کا سلام نہیں پھیرے گابلکہ صرف دو سجدے کرے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.