Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سونا تحفہ دیں تو دوسرے کی ملکیت کے لئے اس کا قبضہ ضروری ہے یا نہیں ؟
- Fatwa no.
- 2005-WAT
Question
یہ بھی بتادیں کہ سونے کو اپنی ملک میں لینے کے لیے اس پر قبضہ کرناضروری ہو گا یا بیوی کے زبانی کہنے سے کہ جتنا سونا میرے پاس ہے اس کے آپ مالک ہیں تو اس سے ملکیت شوہر کی ہو جائے گی ؟
Answer (beginning)
بیوی اگر شوہر کو سونا تحفہ دیتی ہے (یعنی مفت میں اسے مالک بناتی ہے ) تو تحفہ کے شرعا مکمل ہونے اور شوہر کی ملکیت ثابت ہونے کے لیے قبضہ کاملہ دینا بھی ضروری ہے فقط زبانی کہہ دینے سے اس پر شوہر کی ملکیت ثابت نہیں ہو گی۔ ہبہ کے لیے مکمل قبضہ ضروری ہے۔ چنانچہ در مختار میں ہی ہے: ” و تتم الهبة بالقبض الكامل“ ترجمہ : ہبہ کامل قبضے کے ساتھ پورا ہوتا ہے۔ اس کے تحت علامہ شامی رحمتہ اللہ علیہ ردالمحتار میں فرماتے ہیں: ” يشترط القبض قبل الموت “ ترجمہ : موت سے پہلے قبضہ کرنا شرط ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.