Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اعوذ باللہ، قرآن پاک کی آیت ہے یا نہیں؟
- Fatwa no.
- 1985-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا " اعوذ بالله من الشيطن الرجيم " قرآن پاک کی آیت ہے یا نہیں ؟
Answer (beginning)
"اعوذ بالله من الشيطن الرجيم " قرآن پاک کی آیت نہیں ہے، البتہ حدیث پاک میں موجود ہے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کے غصہ کرنے کے وقت ارشاد فرمایا: " مجھے ایسا کلمہ معلوم ہے کہ اگر یہ اسے پڑھ لے تو اس کی یہ کیفیت ختم ہو جائے ، یعنی اگر وہ یہ پڑھ لے : اعوذ بالله من الشيطن الرجيم "(صحيح البخاری، کتاب الادب، باب الحذر من الغضب، ج 08، ص 28، حدیث نمبر :6115، دار طوق النجاة) نیز قرآن پاک میں فرمایا گیا ہے کہ : " تو جب تم قرآن پڑھو تو اللہ کی پناہ مانگو شیطان مردود سے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.