Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
انبیاء نام رکھنے کا حکم
- Fatwa no.
- 1980-WAT
Question
انبیاء نام رکھنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
انبیاء نام رکھنا جائز نہیں کہ انبیاء، جمع ہے ، نبی کی۔ تو انبیاء نام رکھنے میں اپنے آپ کو نبی کہنا اور کہلوانا ہے ، اور یہ یقینا حرام ہے کہ نام رکھنے میں اگر چہ حقیقہ دعوی نبوت نہیں ہوتا، اگر ایسا ہو تا تو خالص کفر ہو تا لیکن صورت ادعاء ضرور ہے اور یہ بھی حرام و ممنوع ہے۔ امام اہلسنت ، امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں "محمد نبی، احمد نبی، نبی احمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم پر بے شمار درو دیں، یہ الفاظ کریمہ حضور ہی پر صادق اور حضور ہی کو زیبا ہیں۔ افضل صلوات الله واجل تسليمات الله علیہ و علی آلہ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.