Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

استنجا کرنے سے ہاتھ پاک ہوجائیں گے یا نہیں ؟

Fatwa no.
1972-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ استنجا کرنے کے بعد کیا ہاتھ پاک ہوتے ہیں ؟ کیونکہ وہ ہاتھ شرمگاہ کو لگتے ہیں اس سے ناپاکی بھی دور کرتے ہیں۔ اور اس سے شلوار ، پینٹ اور بیلٹ بھی باندھتے ہیں تو اس صورت میں کیا پینٹ ، شلوار پاک کہلائیں گے یا نہیں ؟

Answer (beginning)

استنجا کرنے کے بعد ہاتھ پاک ہو جاتے ہیں جبکہ ان پر کوئی ناپاکی وغیرہ نہ لگی ہوئی ہو، مگر پھر بھی دھولینا مستحب ہوتا ہے، اور جب ہاتھ پاک ہیں تو اس سے شلوار اور پینٹ باندھنا درست ہے اور شلوار ، پینٹ بھی پاک کہلائیں گے۔ چنانچہ بہار شریعت میں ہے: ” طہارت (استنجا) کے بعد ہاتھ پاک ہو گئے مگر پھر دھولینا بلکہ مٹی لگا کر دھونا مستحب ہے“ ۔ (بہار شریعت، ج 01، حصہ 02، ص 413،مکتبۃ المدینه، کراچی) وَاللهُ أَعْلَمُ عَزَوَجَكَ وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِيهِ وَسَلَّم دام الا اهانت Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net Dar-ul-ifta…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.