Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عفیرہ نام رکھنے کا حکم
- Fatwa no.
- 1967-WAT
Question
عفیرہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
66 عفیرہ (عین کے ضمہ اور فاکے زبر کے ساتھ ) نام رکھنا درست ہے۔ اسلامی تاریخ میں کئی خواتین کا نام ”عفیرہ“ ہے ، مثلا حدیث روایت کرنے والی خواتین میں سے ایک خاتون کا نام "عفیرہ " ہے اور قاضی مصر تو بہ بن نمر کی زوجہ کا نام بھی عفیرہ تھا، ان کے متعلق کتب میں لکھا ہے یہ خاتون اہل فضل میں سے تھیں۔ یوں ان نیک خواتین کی نسبت سے عفیرہ نام رکھنا جائز ہے کہ احادیث میں نیک لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ہی ترغیب و تعلیم ہے۔ مسند الفردوس میں حدیث پاک ہے: ” تسموا بخیارکم“ ترجمہ : نیک ہستیوں کے نام پر نام رکھو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.