Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کا تین دن پیاسا رہنا

Fatwa no.
1949-WAT

Question

جب کربلا میں امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کا پانی بند کر دیا گیا تھا، تو کیا امام حسین رضی اللہ عنہ نے پھر بھی یزیدی فوج کا مقابلہ کر کے پانی حاصل کیا تھا یا وہ تین دن پانی کے بغیر ، پیاسے رہے تھے ؟

Answer (beginning)

معتبر بات یہی ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ تین دن پیاسے رہے اور اسی حالت میں آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو شہید کیا گیا۔ چنانچہ اس حوالے سے امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں : "رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے جگر پارے کو تین دن بے آب و دانہ رکھ کر مع ہمراہیوں کے تیغ ظلم سے پیاسا ذبح کیا۔ " (فتاوی رضویہ، جلد 14، صفحه 592،رضا فاؤنڈیشن، لاهور) صدرالافاضل، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمتہ "سوانح کربلا" میں فرماتے ہیں: " فرات کا بے حساب پانی ان سیاہ باطنوں نے خاندان رسالت پر بند کر دیا تھا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.