Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عشاء کی نماز میں صرف فرض اور وتر پڑھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 1919-WAT
Question
(دعوت اسلامی) ایک شخص عشا کی نماز پڑھنے مسجد میں آتا ہے وہ صرف فرض اور وتر پڑھتا ہے سنت اور نفل وغیرہ نہیں پڑھتا کیا اس کی نماز قبول ہو جائے گی ؟
Answer (beginning)
فرائض اور وتر کی قبولیت سنت اور نفل پڑھنے پر تو موقوف نہیں ہے لیکن عشاء کے فرائض کے بعد دور کعات سنت موکدہ ہیں، جن کو چھوڑنا نہیں چاہیے کہ سنت موکدہ کا حکم یہ ہے کہ بلا عذر شرعی ایک آدھ بار ترک برا اور قابل علامت ہے جبکہ ترک کی عادت ناجائز و گناہ ہے۔ رہیں عشاء کے فرائض سے پہلے کی چار رکعتیں، تو یہ سنت غیر موکدہ ہیں اور وتر سے پہلے اور وتر کے بعد کی دودو رکعتیں ، تو یہ نوافل ہیں۔ ان سب کو پڑھنا باعث ثواب ہے ، لیکن ان کو چھوڑنے پر کوئی گناہ وغیرہ کی وعید نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.