Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جس کاپی میں دعائیں لکھی ہوں، اسے زمین پررکھنا

Fatwa no.
1917-WAT
Issued
03 صفر المظفر 1445ھ / 21 اگست 2023ء

Question

میرا سوال یہ ہے کہ کسی کاپی میں یاد کرنے کے لیے دعائیں لکھی ہوئی ہوں، جیسے گھر میں داخل ہونے کی دعا، سرمہ لگانے کی دعا اور اس طرح کی اور دعائیں ہوں تو یہ کالی نیچے زمین پر رکھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

جس کاپی، رجسٹر وغیرہ میں اس طرح کی دعائیں لکھی ہوئی ہوں، اسے نیچے زمین پر رکھنا بے ادبی ہے، کیونکہ ہمارے عرف میں اس کو بے ادبی ہی شمار کیا جاتا ہے۔ اور ادب و بے ادبی کا مدار عرف پر ہے۔ لہذا اس طرح کی کاپی رجسٹر وغیر ہ نیچے زمین پر نہیں رکھ سکتے۔ بلکہ خالی کاپی اور جسٹر کو بھی زمین پر نہیں رکھنا چاہیے کہ اس پر علم لکھا جاتا ہے ، اس کا بھی ادب چاہیے۔ چنانچہ فتاوی رضویہ میں سیدی اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں: ”ہمارے علماء تصریح فرماتے ہیں کہ نفس حروف قابل ادب ہیں اگر چہ جداجد الکھے ہوں جیسے تختی یا وصلی پر خواہ ان میں کوئی بر انام لکھا ہو جیسے فرعون، ابو جہل وغیر ہما، تاہم حرفوں کی…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.