Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حمزہ نام کا مطلب اور محمد حمزہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1915-WAT

Question

دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) میں اپنے بیٹے کا نام محمد حمزہ رکھنا چاہتا ہوں، کیا یہ نام درست ہے ؟

Answer (beginning)

جی ہاں، محمد حمزہ نام درست ہے۔ حمزہ کا معنی ”شیر“ ہے اور یہ ہمارے پیارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیارے چچا جان حضرت سید الشہدا امیر حمزورضی اللہ عنہ کا نام ہے، لہذا آپ اپنے بیٹے کا نام حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کی نسبت سے محمد حمزور کھ سکتے ہیں اور اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب بھی دی گئی ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بیٹے کا اصل نام صرف " محمد " رکھیں اور پھر پکارنے کے لیے حمزہ نام رکھ لیں، کیونکہ احادیث کریمہ میں محمد نام رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.