Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں ہنسنے کا کیا حکم ہے ؟
- Fatwa no.
- 1901-WAT
Question
نماز کے دوران بننے سے نماز ٹوٹ جائے گی ؟
Answer (beginning)
حکم شرعی یہ ہے کہ رکوع و سجود والی نماز جیسے پانچ وقت کی نماز اور جمعہ و عیدین وغیرہ میں بالغ اگر قہقہہ لگائے یعنی اتنی آواز سے بنے کہ دوسرے بھی اس کی آواز سن سکتے ہوں، تو نماز بھی ٹوٹ جائے گی اور وضو بھی ٹوٹ جائے گا اور اگر اتنی آواز سے ہنسے کہ صرف اپنے کانوں تک آواز آئے ، تو نماز ٹوٹ جائے گی ، وضو نہیں ٹوٹے گا اور اگر صرف مسکرائے یعنی اتنی آواز نہ نکلے کہ جو اپنے کانوں تک آ سکتی ہو، تو نہ نماز ٹوٹے گی اور نہ وضو ٹوٹے گا۔ البتہ ! نماز جنازہ میں قہقہہ لگانے اور بننے دونوں سے وضو نہیں ٹو تا لیکن دونوں صورتوں میں نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.