Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا زکوٰۃ کے پیسے سے عمرہ کرانا جائز ہے؟

Fatwa no.
1895-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کسی کو زکوۃ کے پیسوں سے عمرہ کروائیں تو زکوۃ ادا ہو جائے گی ؟

Answer (beginning)

زکوۃ کے پیسے سے کسی کو عمرہ نہیں کروا سکتے کیونکہ زکوۃ کی ادائیگی کیلئے کسی مستحق زکوۃ کو مالک بنادینا ضروری ہے اس کے بغیر زکوۃ ادا نہیں ہوتی لہذا اگر مستحق زکوۃ کی ملکیت و قبضہ میں پیسے دیئے بغیر ہی اس کو عمرہ کروا دیا تو ز کوۃ ادا نہیں ہو گی۔ اور اگر اتنی نقدی رقم کا کسی مستحق زکوۃ کو مالک بنادیا، اس طرح کہ وہ اس رقم کا جو چاہے کرے تو زکوۃ ادا ہو جائے گی۔ البتہ کسی شرعی فقیر کو بلاضرورت اتنی زکوۃ دے دینا کہ وہ خود نصاب کا مالک ہو جائے یہ مکروہ ہے ، اور اگر وہ مدیون ہو کہ دین نکال کر کچھ نہ بچے یا نصاب سے کم بچے یا صاحب عیال ہو کہ اہل و عیال پر تقسیم کریں تو سب کو نصاب سے کم ملتا ہے تو یہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.