Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میٹرس یا گدا ناپاک ہوجائے توکیسے پاک کریں ؟
- Fatwa no.
- 1888-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میٹرس یا گڈانا پاک ہو جائے جیسے اس پہ بچے نے پیشاب کر دیا یا کسی اور وجہ سے ناپاک ہو گیا، تو اسے کیسے پاک کیا جائے گا ؟
Answer (beginning)
جو چیز نچوڑنے کے قابل نہ ہو جیسے کارپٹ چٹائی، دری، گدا، کمبل وغیرہ اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو جاری پانی میں مثلائل وغیرہ کے جاری پانی کے نیچے اتنی دیر رکھیں کہ غالب گمان ہو جائے کہ پانی اس کی نجاست کو بہا لے گیا ہو گا، تو پاک ہو جائے گا۔ اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ : ایک مرتبہ اچھی طرح دھو کر کسی دیوار و غیر و پر ڈال دیں، یہاں تک کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے ، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو پھر دوسری مرتبہ دھوئیں پھر کسی دیوار وغیرہ پر ڈال دیں، یہاں تک کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے ، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے، تو تیسری مرتبہ دھوئیں، اس کے بعد جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے گا، تو پاک ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.