Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غیرمسلم کے استعمال شدہ گدے (Foam) کا حکم

Fatwa no.
1871-WAT
Issued
16 محرم الحرام 1445ھ /04 اگست 2023 ء

Question

(دعوت اسلامی) ایک غیر مسلم سے خریدے ہوئے سیکنڈ ہینڈ (Second Hand) یعنی استعمال شدہ میٹرس، گدے (Mattress) کی پاکی یانا پاکی کے متعلق کیا حکم ہوگا؟ جبکہ اس میٹرس، گدے کی ناپاکی معلوم نہ ہو اور بظاہر ناپاکی کے کوئی اثرات بھی نہ پائے جاتے ہوں؟

Answer (beginning)

غیر مسلم سے خریدے ہوئے اُس استعمالی میٹرس، گدے کے جب ناپاک ہونے کا یقین نہیں، تو اب اس میٹرس، گدے کے پاک ہونے کا ہی حکم ہوگا، ناپاکی کا یقین ہوئے بغیر صرف کافر کے استعمال کر لینے کی وجہ سے اُسے ناپاک نہیں کہا جاسکتا۔ کیونکہ اشیاء میں اصل طہارت یعنی پاک ہونا ہے ، لہذا جب تک کسی چیز کے ناپاک ہونے کا یقین یا ظن غالب نہ ہو تو ایسی صورت میں وہ چیز اصل طہارت پر باقی رہے گی۔ البتہ کافر کی استعمالی چیزوں کو حتی الامکان دھو کر استعمال کرنا چاہئے اور جو چیز دھوئی نہ جاسکتی ہو اور اس سے بچنے میں دشواری نہ ہو تو بچنا مناسب۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.