Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

زنا کا دنیا میں انجام

Fatwa no.
1856-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرا سوال یہ ہے کہ زنا کادنیا میں کیا انجام ہے ؟

Answer (beginning)

زنا بہت سخت حرام اور گناہ کبیرہ ہے جس کی سزا آخرت میں جہنم کا عذاب، اور دنیا میں زناکار کی یہ سزا ہے کہ زناکار مرد و عورت اگر کنوارے ہوں تو بادشاہ اسلام ان کو مجمع عام میں سو کوڑے لگوائے گا اور اگر وہ شادی شدہ ہوں تو انہیں عام مجمع کے سامنے سنگسار کرادے گا یعنی ان پر پتھر برسا کر ان کو جان سے مار ڈالے گا، مگر بد قسمتی سے آج کل شرعی حدود کا نفاذ نہیں لہذا سنگساری یا کوڑے مارنے کی سزا تو اب نہیں دی جا سکتی۔ اور زنا کا آخرت میں عذاب کے علاوہ دنیا میں انجام یہ ہے کہ جس قوم میں زنا پھیل جائے وہ قحط سالی میں مبتلا کی جاتی ہے اور اس قوم میں بکثرت اموات ہوں گی، جس طرح آج کل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.