Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عمرہ کے بعد عورتوں کے قصر کا طریقہ؟

Answered by
ابوحفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
1855-WAT

Question

حج و عمرہ میں احترام سے باہر ہونے کیلئے عور تیں اپنے بالوں کی تقصیر کرتی ہیں۔ اب اگر عورتوں کے بال اوپر نیچے ہوں توایسی صورت میں وہ کس طرح تقصیر کروائیں گی ؟ کیونکہ تقصیر میں تو ہر بال کا کٹوانا ضروری ہے۔

Answer (beginning)

تقصیر میں کم از کم چو تھائی سر کے بالوں میں سے ہر بال کو انگلی کے ایک پورے کے برابر کا منالازم و ضروری ہے اور سنت یہ ہے کہ پورے سر کے بالوں کی تقصیر کی جائے یعنی سر کے تمام بالوں کو ایک پورے برابر کاٹ لیا جائے۔ عورتوں کیلئے بھی سنت یہ ہے کہ سر کے تمام بالوں کو ایک پورے کے برابر کاٹیں، البتہ اگر چو تھائی سر کے بالوں کی تقصیر کریں اور کچھ بال چھوٹے اور کچھ بڑے ہوں تو ایسی صورت میں ان پر لازم ہے کہ زیادہ سے زیادہ کی صورت اختیار کر کے اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ واجب تقصیر میں کسی طرح کی کوئی کمی نہ رہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.