Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وضوکے بعد یاد آئے کہ کوئی عضو دھونے سے رہ گیا ہے تو کیا کرے؟

Fatwa no.
1854-WAT

Question

اگر وضو میں کوئی عضود ھونا بھول جائے ، وضو کرنے کے بعد یاد آئے اور پانی بھی سوکھ چکا ہو تو کیا کرے؟

Answer (beginning)

اگر وضو میں کوئی عضود ھونا بھول جائے، اور وضو کرنے کے بعد یاد آئے اور پانی بھی سوکھ چکا ہو تو جو عضو د ھونے سے رہ گیا تھا اسے دھولینا کافی ہے، دوبارہ سے وضو کر ناضروری نہیں۔ تاہم ایسی صورت میں از سر نو وضو کر لے تو یہ بہتر ہے کہ اختلاف ائمہ کی رعایت کرنا ہے۔ فتاوی امجدیہ میں ہے : ”بیشک چوتھائی سر کا مسح فرض ہے بغیر مسح کے وضو نہ ہوا مگر بعد میں جو مسح کیا اس سے فرض وضوادا ہو گیا جو نماز ایسے وضو سے پڑھی جائے، ہو جائے گی کہ وضو میں ترتیب شرط نہیں ترتیب سنت ہے یہ فوت ہو گئی، یونہی پے در پے دھونا بھی سنت ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.