Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آشوب چشم کے باعث آنکھ سے مسلسل پانی نکل رہا ہو توکیا کریں ؟
- Fatwa no.
- 1850-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) آشوبِ چشم (آنکھ آئی ہوئی) ہے جس سے پانی نکلتا رہتا ہے ، یہ ہمیں معلوم ہے کہ اس صورت میں آنکھ سے بہہ کر باہر آنے والا پانی ناپاک ہے اور اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، لیکن وہ مسلسل آثار ہتا ہے بالخصوص سجدے میں ، تو نماز کیسے پڑھیں گے ؟
Answer (beginning)
اگرد کھتی آنکھ سے پانی مسلسل نکل رہا ہے اور کسی نماز کے پورے وقت میں اتناوقت بھی نہیں ملتا کہ وضو کر کے فرض نماز ادا کی جاسکے تو ایسی صورت میں وہ شرعی معذور ہے، اس صورت میں ہر نماز کے وقت میں ایک بار ہی وضو کرنا ہو گا اور اس وقت میں آنکھ سے پانی نکلنے سے وضو نہ ٹوٹے گا، ہاں کوئی اور وضو توڑنے والی شے پائی گئی تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ اور اگرایسی صورت نہیں بلکہ نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت مل سکتا ہے کہ اس وقت میں وضو کریں اور فرض نماز ادا کر لیں اور اس پورے دورانیے میں اس دکھتی آنکھ سے پانی نہ آئے تو پھر شرعی معذور نہیں یو نہی اگر کوئی ایسی ترکیب کر سکتا ہے کہ جس سے پانی اس دورانیے میں آنکھ سے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.