Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مباہلہ کے وقت صرف ایک صاحبزادی حضرت فاطمہ زھراء رضی اللہ عنھا ہی کیوں گئیں تھیں؟
- Fatwa no.
- 1848-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی چار شہزادیاں ہیں، تو مباہلے میں صرف حضرت فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا ہی کیوں گئیں ، بقیہ شہزادیوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہیں لے کر گئے۔ ؟ رہنمائی فرمادیں۔
Answer (beginning)
مباہلے میں صرف سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زھراء رضی اللہ عنھا کیوں گئیں، بقیہ شہزادیاں ساتھ کیوں نہیں گئیں ؟ یہ اعتراض سیرت کے مطالعے سے دوری اور تاریخ سے لاعلمی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ، اس لئے کہ مباہلہ کا واقعہ 9 ہجری ماهذ والحجۃ الحرام میں پیش آیا، اور حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تینوں شہزادیاں اس سے پہلے وصال فرما چکی تھیں، لہذا یہ اعتراض بالکل بے بنیاد ہے۔ نوٹ : حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا کا وصال 8 ہجری میں ہوا، حضرت رقیہ رضی اللہ عنھا کا وصال 2 ہجری میں ہوا، اور حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا وصال و ہجری، شعبان المعظم کے مہینے میں ہوا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.