Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اولادنہ ہو تو بیوی کی وراثت میں سے شوہر کا کتناحصہ ہے ؟

Fatwa no.
1843-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میری بہن کا انتقال ہو گیا ہے، ان کی اولاد نہیں ہے ، ان کے پاس سات تولہ سونا ہے اور جہیز کا سامان بھی ہے، اب شوہر کو ہر چیز میں سے آدھا حصہ ملے گا، یعنی سونے میں سے بھی اور جہیز میں سے بھی؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں آپ کی بہن ( کے ذمے اگر قرض ہے تو اس کی ادائیگی کے بعد جو مال بچ جائے اس کی ایک تہائی میں سے جائز وصیت اگر کی ہو تو اس کی ادائیگی کے بعد ، بہن کا جو مال بچے اس پورے میں سے شوہر کا آدھا حصہ ) ہو گا، چاہے وہ زیور کی صورت میں ہو یا سامان کی صورت میں، سسرال والوں کی طرف سے اسے مالک بنایا گیا ہو یا پھر وہ اپنے والدین کی طرف سے لے کر آئی ہو، شوہر بچے ہوئے سارے مال میں سے نصف حصہ پائے گا اور بقیہ وراثت دیگر ورثاء میں تقسیم ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.